28 اکتوبر 2013 - 20:30
شام میں دو اجتماعی قبروں کا انکشاف

شام کی فورسز نے اس ملک کے مرکز میں دو اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے۔

ابنا: شام کی فورسز نے اس ملک کے مرکز میں دو اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس ملک کے مرکزی صوبے حمص میں صدد شہر کو دھشتگردوں سے  مکمل طور پر پاک کرنے کے بعد حمص شہر کے جنوب میں واقع گاؤں میں دو اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے ان قبروں میں خواتین ، بچوں اور ضعیف العمر عیسائیوں کی لاشیں ملی ہے۔ ان افراد کو وہابی دھشتگردوں نے قتل کرکے ان قبروں میں دفن کیا تھا۔ تکفیری دھشتگردوں نے اس سے پہلے بھی اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ یاد رہے کہ زیادہ تر تکفیری دھشتگرد سعودی عرب سے وابستہ ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے ان کو مالی مدد ملتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲